10 جولائی 2014 - 08:31
ماہ مبارک  میں غزہ کے باشندے پانی سے محروم

اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشاتی پناہ گزیں کیمپ کے باشندوں کے لئے پانی سپلائی کرنے والی اہم پائپ لائن پر بمباری کرکے پانی کی سپلائی منقطع کردی ۔

ابنا: غزہ کے میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے موصولہ خبروں کے مطابق بدھ کو دوپہر میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے مغربی غزہ کے الشاتي پناہ گزین کیمپ کو پانی سپلائی کرنے والی اہم پائپ لائن پر بمباری کی اور اس علاقے کے باشندوں کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی روک دی. اس پائپ لائن سے ستر ہزار لوگوں کو پانی فراہم ہوتا تھا۔ دوسری جانب صہیونی وزیر جنگ موشے يالون نے دھمکی دی ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی جاری رہے گی۔ صیہونی فوج فلسطینیوں مزاحمت کاروں سے مقابلے اور کالونیوں میں بسائے گئے صیہونیوں کی حفاظت کے بہانے غزہ پر بمباری کر کے اس علاقے کے بے گناہ عوام کے خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔

.......

/169